ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شرتھ مڈیوال قتل معاملہ: مزید 3ملزمین کی گرفتاری کے ساتھ اب تک گرفتارشدگان کی تعداد 8ہوگئی

شرتھ مڈیوال قتل معاملہ: مزید 3ملزمین کی گرفتاری کے ساتھ اب تک گرفتارشدگان کی تعداد 8ہوگئی

Sun, 20 Aug 2017 10:40:19    S.O. News Service

منگلورو 19؍اگست (ایس او نیوز) پولیس نے آر ایس ایس کارکن شرتھ مڈیوال قتل معاملے میں مزید 3افراد کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے جس کے ساتھ اب تک اس معاملے میں گرفتار شدگان کی تعداد بڑھ کر 8ہوگئی ہے۔

اب جن ملزمین کو گرفتا ر کیا گیا ہے ان کے نام صادق، شالی اورجبار بتائے گئے ہیں۔صادق اور شالی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہاسن کے رہنے والے ہیں جبکہ جبار کو اُپن انگڈی کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ان تینوں ملزمین پر قتل کے کلیدی ملزم کو مدد فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔اس سے پہلے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کلیم اللہ اورعبدالشافع کو کلیدی ملزمین کے طور پر گرفتار کرنے کے بعدریاض پارنکی، صادق نلیاڈی اور کلیم نامی تین ملزمین کو بھی قاتلوں کو تعاون دینے کے الزام میں گرفتار کیاجاچکا ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق کلیدی ملزمین میں سے ایک شخص بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔


Share: